دی مارش کپ،ویسٹرن آسٹریلیا اور سائوتھ آسٹریلیا کے میچ 20 نومبر کو ہوں گی

0 58

ویسٹرن آسٹریلیا اور سائوتھ آسٹریلیا کی ٹیمیں دی مارش کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 15 ویں میچ میں 20 نومبر کو ڈبلیو اےسی اے ، گرائونڈ، پرتھ کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی۔ ایشٹن ٹرنر ویسٹرن آسٹریلیا کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ سائوتھ آسٹریلیا کو مایہ ناز آل رائونڈر بلے باز جیک لیمین لیڈ کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا ( سی اے )کے زیر اہتمام دی مارش کپ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے آسٹریلیا میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 20 نومبر کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں ویسٹرن آسٹریلیا اور سائوتھ آسٹریلیا کی ٹیمیں ڈبلیو اے سی اے ،گرائونڈ ، پرتھ کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی۔

ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم کے 13 پوائنٹس ہیں ۔ ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم اب تک چار میچ کھیل چکی ہے جس میں اس کو تین میچز میں فتح حاصل ہوئی تھی جبکہ ایک میچ میں شکست ہوئی تھی ،یوں ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم 13 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

سائوتھ آسٹریلیا کی ٹیم بھی چار میچز کھیل چکی ہے اوروہ تاحال کوئی میچ نہیں جیت سکی اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے چھٹے نمبر پر ہے۔ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آئندہ سال 25فروری کو ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.