پاکستان کپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا
پاکستان کپ 24۔2023 کا فائنل اتوار کو کراچی وائٹس اور پشاور ریجن کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔
ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پشاور ریجن نے فاٹا کے خلاف 44 رنز سے کامیابی حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس نے ملتان ریجن کو 43 رنز سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
کراچی وائٹس سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ پشاور ریجن کو صاحبزادہ فرحان لیڈ کریں گے ،فیصلہ کن معرکے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے ۔