پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز میچ سیریز کا آغاز کل سے ہوگا
بنگلہ دیش اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (ہفتہ کو)کھیلا جائے گا۔
پاکستان کی ویمن ٹیم ان دونوں بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے اور مہمان ٹیم میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے جس میں اس کو میزبان بنگلہ دیشی کی خواتین ٹیم کے ہاتھوں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ٹی ٹونٹی سیریز کے علاوہ مہمان پاکستان ویمن ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔
بنگلہ دیش اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل) شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ون دے میچ 7نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز ڈے ہوں گے اور شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔