ورلڈکپ، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کا میچ آج ہو گا

0 77

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں دونوں ٹیموں نے اپنے گزشتہ میچز میں ہائی رینکڈ حریفوں کو زیرکرکے سیمی فائنل میں رسائی کا امکان روشن رکھا ہے لہذا باہمی مقابلہ بھی دونوں کے لیے یکساں اہمیت کا حامل ہے۔

دونوں ٹیموں کو اپنے چار اختتامی گروپ میچز میں سے 3 فتوحات درکار ہوں گی، تاہم باہمی مقابلے کے بعد افغانستان کوآسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا چیلنج درپیش ہوگا جبکہ سری لنکن ٹیم بھارت اور نیوزی لینڈ جیسے حریفوں کے مقابل آئے گی۔

سری لنکن اسپنرز کا اصل ٹاکر افغان سلو بولرز سے ہوگا، جس میں راشد خان جیسا معروف نام بھی شامل ہے، پاتھم نسانکا ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.