تیسرے حیدر آباد اولمپک گیمز کی اختتامی تقریب آج ہوگی

0 96

پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن زیراہتمام اور حیدرآباد سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے حیدرآباد میں جاری تیسرے حیدر آباد اولمپک گیمز کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں ہونگے ۔

کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ گیمز میں 10 کیٹگریز کے کھیلوں کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں جن میں اتھلیٹکس، آرم ریسلنگ، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، کرکٹ، چک بال، روپ سکیپنگ، تھروبال، رسہ کشی اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے شامل ہیں۔

گیمز کی اختتامی تقریب 28 اکتوبر کو ہوگی۔ جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑہوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.