آئی سی سی مینز ورلڈ کپ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ کل کھیلا جائے گا

0 43

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کے زیر اہتمام آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں بھارت رتناشری اٹل بہاری واجپائی ایکنا کرکٹ سٹیڈیم، لکھنؤ کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔

میچ دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ آسٹریلوی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں میزبان بھارتی ٹیم کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

جنوبی افریقا کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ پاکستان ، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.