ایلیٹ نیٹ بال اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ہو گئی
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام چلنے والی ایلیٹ نیٹ بال اکیڈمی میںلڑکے اور لڑکیوں کھلاڑیوں کی ہر سال رجسٹریشن کی جاتی ہے۔
جس میں گراس روٹ سطح پر کھلاڑیوں کو ہفتہ اور اتوار کو شام پانچ سے ساڑھے سات بجے تک پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر، کراچی میں تربیت دی جاتی ہے۔
ان کھلاڑیوں میں سے ہی شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح شرکت کرنے والی قومی ٹیموں میں سلیکشن کی جاتی ہیں۔ تربیتی کیمپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی لڑکے اور لڑکیاں اپنے، اپنے ناموں کی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔