کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا

0 121

آئی سی سی کمینٹیٹرز کے پینل میں پاکستان کے وقار یونس اور رمیز راجہ کو کمنٹری پینل میں شامل کیا گیا ہے جبکہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ، انگلینڈ کے اوئن مورگن پینل کاحصہ ہونگے۔

برطانوی سابق کرکٹر ناصر حسین، آسٹریلیا کے شین واٹسن، ایرون فنچ، میتھیو ہیڈن اور لیزا سٹھالکربھی کمنٹری پینل میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارت سے روی شاستری ، سنیل گواسکر ، ہارشا بھوگلے، سنجے منجریکر بھی کمنڑی کریں گے۔ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔

دنیش کارتھک ، این اسمتھ ، این بشپ ، شان پولاک، مائیکل ایتھر ٹن کمنٹری پینل میں شامل کیا گیا ہے جبکہ انجم چوپڑا، سائمن ڈول، مپومیلیلو مبانگوا ، ڈرک نینیز بھی کمنٹری پینل کا حصہ بن گئے ہیں۔

سیموئیل بدری، اطہر علی خان، رسل آرنلڈ ، کیس نائیڈو، مارک نکولز بھی کمنٹری پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ نٹالی گرمانوس، مارک ہوورڈ اور این وارڈ بھی ورلڈکپ میں کمنٹری باکس کا حصہ ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.