ایشین گیمز،پاکستانی سکواش ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

0 124

پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کو دو ایک سے ہرایا، پاکستان کی جانب سے ناصر اقبال اور نور زمان نے میچز جیتے جبکہ عاصم خان کو اپنے میچ میں ناکامی ہوئی۔

نور زمان نے ہانگ کانگ کے چی ہن ہینری کو پہلے میچ میں تین ایک سے شکست دی، نور زمان کی جیت کا اسکور 10-12، 11-7، 6-11 اور 8-11 تھا۔

دوسرے میچ میں عاصم خان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست ہوئی، عاصم خان دو ایک کی برتری کے بعد تین دو سے ناکام ہوئے۔

فیصلہ کن میچ میں ناصر اقبال نے منگ ہونگ ٹینگ کو باآسانی زیر کیا، ناصر کی جیت کا اسکور 3 -11، 5-11 اور 5-11 رہا۔

پاکستان کی جانب سے ناصر اقبال ،نورزمان اور عاصم خان نے شاندار کھیل پیش کیا، پاکستان نے اس سے قبل جکارتہ ایشین گیمز 2018 میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.