ایشین گیمز ویمنز ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ میںچین کی پانچویں مرتبہ جیت
چین کی خواتین ٹیم نے ایشین گیمز کے ویمنز ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ میں مسلسل پانچویں مرتبہ طلائی تمغہ جیت لیا۔ چین کی جاپان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دے کر ہانگ زو ایشین گیمز میں ٹیبل ٹینس میں خواتین کے ٹیبل ٹینس ٹیم کا مسلسل پانچویں مرتبہ طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
اس سے قبل چین نے تھائی لینڈ کو بھی یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ جاپان نے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو 1-3سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔چین کی ٹیم نے فائنل میں کامیابی اپنے نام کی۔
ٹیبل ٹینس کی عالمی نمبر 1 سن ینگشا نے حنا حیاتا کو 1-3 سے شکست دی۔اولمپک چیمپئن چن مینگ نے میو ہیرانو کو 2-3 سے ہرا کر چین کو فتح دلائی۔
ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ کے ایک اور میچ میں میزبان چین کی 15 سالہ میوا ہریموٹو پر وانگ مانیو کی 1-3 کی فتح نے کے بعدچین کو ایشین گیمز کے ویمنز ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ میں مسلسل پانچویں مرتبہ چیمپئن ہونے کا اعزاز دلا دکیا۔