بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کا آخری ون ڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا
بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں کیوی ٹیم نے میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو 86 رنز سے شکست دی تھی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم کو میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے،نیوزی لینڈ کی ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے ۔
مہمان کیوی ٹیم میزبان بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے اور 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی اس کے علاوہ مہمان ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ایک دو روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔
بنگلہ دیشی ٹیم کو لٹن داس لیڈ کریں گے جبکہ مہمان نیوزی لینڈ ٹیم مایہ ناز فاسٹ بائولر لوکی فرگوسن کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دونوں کا 3 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 26 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔
تین میچوں کی سیریز کے تینوں میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے اور تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔