ایشین گیمز ویمنز کرکٹ ایونٹ میں کل دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے

0 66

ایشین گیمز میں خواتین کرکٹ ایونٹ میں جمعہ کو دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے۔ ویمنز کرکٹ ایونٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل میچ سری لنکا اور تھائی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان پنگ فینگ کیمپس کرکٹ فیلڈ، ہانگژومیں کھیلا جائے گا۔

چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کی ویمنز ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوجائے گا۔

ایشین گیمز میں خواتین کرکٹ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 24 ستمبر کو کھیلے جائیں گے ،ایشین گیمز میں خواتین کرکٹ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ اور فائنل میچ 25 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

ایشین گیمز میں خواتین کرکٹ ایونٹ کے تمام میچز پنگ فینگ کیمپس کرکٹ فیلڈ، ہانگژو میں کھیلے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.