الفلاح کلب جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخل

0 111

الفلاح کلب کی ٹیم جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ میں سخت مقابلے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ الفلاح کلب نے کوارٹر فائنل میچ میں سکھو شاہین کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔

 

اس موقع پر چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی راجہ اشتیاق احمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔مورگاہ فٹ بال گرائونڈ، راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں وقفے تک الفلاح کلب کوایک گول کی برتری حاصل تھی جو کہ مقررہ وقت تک برقرار رہی ۔

 

سکھو شاہین کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ریفریز کے فرائض افتحار، اویس اور حفیظ نے انجام دیئے۔ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں ناک آئوٹ سسٹم لے رہی ہیں۔ٹورنامنٹ میں کل جمعرات کو مسلم کلب کا مقابلہ ٹائیگرز کلب سے ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.