ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ،افغانستان اور سری لنکا کا میچ کل ہو گا
ٹورنامنٹ میں کل منگل کو مزید ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں گروپ بی کی ٹیمیں افغانستان اور سری لنکا قذافی سٹیڈیم ، لاہور میں پنجہ آزمائی کریں گی ۔
یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔ سری لنکا نے اپنے گروپ بی کے ابتدائی میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔
بنگلہ دیش کی ٹیم دو میچز کھیل چکی ہے جس میں سے آئی لینڈرز نے پہلے میچ میں اس کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے افغانستان کو 89 رنز سے مات دی تھی۔
یہ ایشیا کپ کا 16 واں ایڈیشن ہے ۔ ٹورنامنٹ کے میچز 30اگست اور 17ستمبر 2023 تک ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ کے طور پر پاکستان اور سری لنکا میں کھیلے جائیں گے ۔
ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 17 ستمبر کو آر پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔سری لنکن ٹیم دفاعی چیمپئن ہے۔ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں ۔