انٹرنیشنل مقابلوں کی تیاری، بیس بال کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

0 109

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے،ٹیم کے کوچ

تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر نتائج حاصل کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو سخت سے سخت محنت کرنی ہوگی،محمد ارشد

پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو ملنے والی مراعات قابل تعریف ہیں جن میں رہائش، کھانا اور کھیل کا میدان شامل ہے اور ہوسٹل کا سٹاف اور ڈائریکٹر کا تعاون بھی قابل تحسین ہے۔

تربیتی کیمپ میں مرداور خواتین کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ ملک میں بیس بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

بیس بال کھیل امریکن کھیل ہے اور یہ کھیل پاکستان میں بہت زیادہ مقبولیت اختیار کر چکا اس کھیل میں بھی پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر کئی میڈلز حاصل کر رکھے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.