انگلینڈ کی پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں برتری حاصل

0 197

ڈیوڈ میلان کی نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا کر چار میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ۔

انگلینڈ کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی طرف سے ملنے والا 140 رنز کا ہدف 14 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ڈیوڈ میلان کی نصف سنچری اور برائیڈن کارس کی عمدہ بائولنگ نے انگلینڈ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

برائیڈن کارس کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ریور سائیڈ گراؤنڈ، چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلے گئے۔

انگلش بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 139 رنز بناسکی اور اس نے میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 140 رنز کا ہدف دیا۔

گلین فلیپس 41رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور اس کے 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر پائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.