نوویک جوکووچ یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں داخل

0 178

یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس اور ناروے کے ففتھ سیڈ کیسپر رڈ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ہسپانوی کھلاڑی برنابی زپاٹا میرالس کو سٹریٹ سیٹس میں4-6، 1-6 اور 1-6 سے شکست دی اور تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا، جہاں ان کا مقابلہ ہم وطن حریف کھلاڑی لاسلوجیری سے ہوگا۔

ٹیلر فریٹز نے پیرو کے حریف کھلاڑی جان پابلو واریلا زکو سیدھے سیٹس میں1-6، 2-6 اور 2-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ان کی فتح کا سکور 5-7، 7-6(7-2)،7-6(7-5)،6-7(6-8) اور3-6تھا۔اسی طرح چین کے ژانگ زیزن نے ناروے کے ففتھ سیڈڈ کھلاڑی کیسپر رڈ کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 7-5، 2-6، 6-0 اور 2-6 سے اپ سیٹ شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.