یو ایس ماسٹرز ٹی 10میں محمد حفیظ اور احسان عادل کی شاندار کارکردگی

0 58

یو ایس ماسٹرز ٹی 10کے فائنل میں ٹیکساس چارجرز نے نیو یارک واریئرز کوشکست دے کر افتتاحی ایڈیشن کی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پیر کو لاڈرہل میں کھیلے گئے یو ایس ماسٹرز ٹی 10کے فائنل میں نیو یارک واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنر کامران اکمل کو پہلی گیند پر کھودیا، اس کے بعد تلکارتنے دلشان اور رچرڈ لیوی نے ٹیم کو مستحکم کیا۔

میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، محمد حفیظ نے 46 رنز کی اننگز کھیلی، احسان عادل نے 3وکٹیں حاصل کیں،دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 30 رنز کی شراکت قائم کی ۔

لیوی 17 رنز بنا کر آٹ ہوگئے۔دلشان 18رنز بناکر پویلین لوٹے جس کے بعد مصباح الحق نے شاہد آفریدی کا ساتھ دیا تاہم شاہد آفریدی ایک رنز بناکر آئوٹ ہوگئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.