ایشیا کپ، افغانستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
مہمان ٹیم کل سے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی، افغانستان اوربنگلہ دیش کے درمیان میچ تین ستمبر کو کھیلاجائے گا۔
مہمان ٹیم کولمبو سے لنکا ائرلائن کے ذریعے علامہ اقبال ائرپورٹ پہنچی، جہاں پی سی بی کے عہدیداروں نے افغانستان کرکٹ ٹیم کا بھرپور استقبال کیا گیا۔
ایشیا کپ کے لئے آنے والی غیر ملکی ٹیموں کو صدارتی پروٹوکول دیا جارہاہے، افغانستان کرکٹ ٹیم کو بھی سخت سکیورٹی میں ائرپورٹ سے ہوٹل پہنچا دیاگیاہے۔