نیزہ بازی ورلڈ کپ، دوسرے روز پاکستان نے تاریخ رقم کردی

0 120

ورلڈ کپ کے دوسرے روزٹینٹ پیگنگ سوورڈ کے مقابلے کی ٹیم کیٹیگری میں پاکستان نے سلور اور انفرادی کیٹیگری میں پاکستانی کھلاڑی وجاہت اللہ نے برانز میڈل اپنے نام کیے۔

پہلے مرحلے میں انفرادی رنز ہوئیں جس میں چار رکنی ٹیم کے ہر رائیڈر نے انفرادی رن کرتے ہوئے 2، 2 مرتبہ ہدف کو تلوار کی نوک سے اٹھانے کی کوششیں کی، پہلے مرحلے میں ہی پاکستان نے 36 پوائنٹس لے کر برتری حاصل کرلی۔

دوسرے مرحلے میں 2، 2 کی جوڑی کی صورت میں 2 پیئر رنز ہوئیں اور اس میں بھی پاکستان آگے رہا، پھر چاروں گھڑ سوار ایک ساتھ میدان میں اترے اور ٹیم راؤنڈ کی 3 رنز میں حصہ لیا۔

ٹیم راؤنڈ کے 2 رنز تک پاکستان کو سعودی عرب پر برتری حاصل تھی تاہم تیسری رن میں پاکستان کے تصور اور عرفان محمود نے ٹارگیٹ کو مس کردیا۔

تلوار کی انفرادی پلیئرز کیٹیگری میں پاکستان کے وجاہت اللہ کو 40 پوائنٹس حاصل کرنے پر برانز میڈل سے نوازا گیا، چیمپئن شپ کے مجموعی پوائنٹس ٹیبل پر سعودی عرب 292.5 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ پاکستان 276 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.