انٹر ڈیپارٹمنٹ باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز کل سے کراچی میں ہو گا

0 111

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نو ٹیمیں حصہ لیں گی،ایونٹ میں مردوں کے13 اور خواتین کی 7 ویٹ کیٹگریز کے مقابلے ہونگے۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاذ تنگ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پی بی ایف ٹیم اورکراچی پورٹ ٹرسٹ شامل ہیں۔

مردوں کے ویٹ کیٹگریز میں منفی 48 کلوگرام، منفی 51 کلوگرام، 54کلوگرام، 57 کلوگرام، 60 کلوگرام، 63.5 کلوگرام، 67 کلوگرام، 71 کلوگرام، 75 کلوگرام، 80 کلوگرام، 86 کلوگرام، 92 کلوگرام اور پلس92 کلوگرام شامل ہیں جبکہ خواتین کے سات ویٹ کیٹگریز میں منفی 48 کلوگرام، 50 کلوگرام، 52 کلوگرام، 54 کلوگرام، 57 کلوگرام، 81 کلوگرام اور پلس 81 کلوگرام رکھے گئے ہیں۔

چیمپئن شپ میں ایک اور خصوصیات رکھی گئی ہے کہ ایک باکسر دو ویٹ کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لے سکتا ہے اور چیمپئن شپ 2 ستمبر تک جاری رہے گی۔چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.