ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 78 واں ایڈیشن کا آغاز کل سپین میں ہوگا
یونین سائیکلسٹ انٹرنیشنل (یو سی آئی ) کے زیر اہتمام ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس سپین کے شہر بارسلونا سے شروع ہوکر دارالحکومت میڈرڈ میں اختتام پذیر ہوگی۔
ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تر تیاریاں اختتامی مراحل میں ہیں۔ سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹس شرکت کریں گے۔
ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3153.8 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔
ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس 26 اگست سے شروع ہوکر 21 روز جاری رہنے کے بعد 17ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس میں کوئیک سٹیپ الفا ونائل ٹیم کے بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے سائیکلسٹ ریمکو ایونپول اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903ءمیں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔