لندن میراتھن 2025 میں 40 سے زائد پاکستانی اور اوورسیز پاکستانی رنرز کی شرکت
اتوار کو ہونے والی دنیا کی 6 بڑی میراتھونز میں سے ایک لندن میراتھن 2025 میں 40 سے زائد پاکستانی اور بیرون ملک مقیم پاکستانی رنرز نے شرکت کی، اسلام آباد کے فرقان مسعود نے 3 گھنٹے، 10 منٹ اور 7 سیکنڈز میں فنش لائن عبور کرکے لندن میراتھون 2025 میں تیز ترین پاکستانی رنر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
اسلام آباد رننگ کلب کے رکن فرقان مسعود نے ابتداء میں تیز رفتاری برقرار رکھی، تاہم بڑھتے ترجہ حرارت نے ان کا خوب امتحان لیا مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور 4,460 ویں پوزیشن کے ساتھ میراتھون مکمل کی۔
فرقان نے ہاف میراتھون کا فاصلہ تو ایک گھنٹہ اکتیس منٹ میں مکمل کیا تاہم بقیہ ہاف مکمل کرنے میں انہیں ایک گھنٹہ 39 منٹ لگے ۔
فرقان مسعود نے میراتھون کے بعد جیو سے گفتگو میں کہا کہ لندن میراتھن کی اختتامی لائن عبور کرنا ایک یادگار تجربہ تھا۔ تماشائیوں اور اسلام آباد رننگ کلب کے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی نے مجھے آگے بڑھنے کی طاقت دی۔ ہم پیشہ ور رنرز نہیں ہیں، لیکن ہم پاکستان کی نمائندگی کرکے لوگوں کو صحت مند زندگی کی طرف راغب کرنا چاہتے ہیں۔
امریکا میں مقیم پاکستانی سلمان الیاس نے 3:18:33 کا وقت لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جب کہ ناروے میں رہنے والے فصیح صالح (3:21:54) اور حمزہ سلیم (3:23:10) نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ناروے کی پاکستانی نژاد رنر ایمی میر خواتین میں سب سے آگے رہیں، جنہوں نے 3:52:00 میں میراتھون مکمل کی۔
دوسری جانب لاہور کے 64 سالہ حامد بٹ نے لندن میراتھون مکمل کرکے تاریخ رقم کردی، جو ایبٹ ورلڈ میراتھن میجرز (ٹوکیو، بوسٹن، لندن، برلن، شکاگو اور نیویارک) میں دو بار شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ انہوں نے 3:41:45 کا وقت لے کر اپنا دوسرا "سکس اسٹار میڈل” حاصل کیا۔
پاکستانی رنرز کے مکمل نتائج
فرقان مسعود – 3:10:07
سلمان الیاس – 3:18:33
محمد فصیح صالح – 3:21:54
حمزہ سلیم – 3:23:10
شاہ سید – 3:23:12
حامد بٹ – 3:41:45
رئیس ابراہیم – 3:42:46
عامر بٹ – 3:50:10
ایمی میر – 3:52:00
عدنان اوزیر – 3:52:23
عمران خان – 4:02:46
ظہیر اکبر – 4:05:24
عتیق الحسن – 4:09:43
ابو بکر محمد افضل – 4:12:44
حسیب عثمانی – 4:20:20
حرا دیوان – 4:25:33
الائی ناصر – 4:28:33
کامران عباسی – 4:31:38
راجہ عارف اللہ خان – 4:35:29
عمران ظفر – 4:37:11
شکیل خان – 4:38:27
ندیم اقبال – 4:44:05
خالد شیخ – 4:52:11
عائشہ اختر – 4:56:09
ماریہ عادل – 5:09:59
طحہ غفور – 5:10:43
فیصل سیف – 5:12:50
سمینہ خان – 5:18:02
ثانیہ ظفر – 5:23:01
جنید میمن – 5:27:21
دانیال ممتاز – 5:33:00
الینا علی – 5:34:02
احسن احمد – 5:34:59
محمد یوسف ملک – 5:35:49
مونا خان – 5:35:50
مریم زہرا – 5:36:49
حرا مفتی – 5:47:03
محمد عمر – 5:49:44
زوار خان – 6:02:50
حمد علی – 6:04:11
مظہر عباد لاری – 6:25:00
شازیہ نواز – 6:30:34
اتور کو ہی ہونیوالی مانچسٹر میراتھون میں کراچی کے دانش رضا اور ان کے بیٹے ابرار احمد نے 4:55 گھنٹے میں میراتھون مکمل کی، جبکہ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے عظمت خان نے 3:15:48 کا وقت لے کر پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے آگے رہے، سعدیہ حق نے 3:45:35 کا وقت لے کر اپنی دوڑ مکمل کی۔