ملتان میں شیڈول پی ایس ایل میچ منتقل کردیا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان میں شیڈول پی ایس ایل کے میچ کو لاہور منتقل کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ملتان میں شیڈول یکم مئی کا میچ لاہور شفٹ کر دیا۔ یہ میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق میچ لاہور شفٹ ہونے سے ملتان سلطانز اپنے ہوم گراؤنڈ کے ایڈوانٹج سے محروم ہو گئی ہے۔
رولز کے تحت کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان کو پی ایس ایل کے پانچ پانچ میچز ہوم گراؤنڈ میں کھیلنا تھے۔