پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

0 6

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دےد ی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 16.4 اوورز میں حاصل کیا۔

زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور حسین طلعت بالترتیب 56 اور 51 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حارث 20، صائم ایوب 2 اور ٹام کوہلر-کیڈ مور 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور حارث رؤف نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

قلندرز کی جانب سے سکندر رضا 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 16، رشاد حسین 13، فخر زمان 10، حارث رؤف 10، سیم بلنگز 9، آصف علی 5، ڈیرل مچل 2، محمد عضب 0 اور عبداللہ شفیق 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

آصف آفریدی 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

زلمی کی جانب سے الزاری جوزف نے 3، لیوک ووڈ اور حسین طلعت نے 2، 2 جبکہ علی رضا اور عارف یعقوب نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسکواڈ:

لاہور قلندرز: فخر زمان، آصف علی، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سکندر رضا، رشاد حسین، آصف آفریدی، حارث رؤف، محمد عضب

پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، ٹام کوہلر-کیڈمور، محمد حارث، حسین طلعت، مچل اوون، عبدالصمد، الزاری جوزف، لیوک ووڈ، عارف یعقوب، علی رضا

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.