عالمی یوتھ چیمپئن عثمان وزیر اور انکے بھارتی حریف کے درمیان فائٹ ہفتےکو ہوگی

0 5

عالمی یوتھ چیمپئن پاکستان کے عثمان وزیر اور ان کے بھارتی حریف کے درمیان ہفتہ کو بنکاک میں فائٹ ہوگی۔

ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں ہونےوالی فائٹ میں پروفیشنل باکسر 25 سالہ عثمان وزیر کو بھارت کے ایسوارن ساھیتا دورتھی کے خلاف فیوریٹ قرار دیا گیا ہے۔

فائٹ سے قبل بدھ کو دونوں باکسرز کے وزن کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

عثمان وزیر اب تک اپنے تمام 15 پروفیشنل مقابلے جیت کر ناقابل شکست ہیں۔10 فائٹس میں عثمان وزیر ناک آوٹ کی بنیاد پر کامیابیاں حاصل کیں۔

گزشتہ ستمبر میں بنکاک ہی میں عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راونڈ میں 65 ویں سکینڈ میں ناک آوٹ کرکے عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

عثمان وزیر سندھ پولیس کےاسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو)کےخیر سگالی سفیر بھی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.