پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دیدی
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں مسلسل ناکامی کی تصویر بنے رشبھ پنت کے بارے میں ایک اور حیران کُن انکشاف سامنے آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چنائی سپر کنگز (سی ایس کے) نے آئی پی ایل 2025 کے پلئیرز ڈرافٹ میں رشبھ پنت کو شامل کرنے کی دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن کپتانی کے تنازع کی وجہ سے نہیں ہوسکا۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی نے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت سے رابطہ کیا تھا، جس پر انہوں نے کپتانی کی شرط رکھی جبکہ فرنچائز انتظامیہ انہیں بطور پلئیر اسکواڈ کا حصہ بنانا چاہتی تھی۔
فرنچائز نے رشبھ پنت کو روتوراج گییکواڑ کو کپتانی سپرد کرنے سے پہلے ٹیم میں فٹ ہونے کا موقع دینے کی بھی پیشکش کی تھی، اس سلسلے میں چنائی سپر کنگز نے صرف 2 کھلاڑیوں کو ہی برقرار رکھا تاکہ پنت کو خریدنے کیلئے بجٹ رکھا جاسکے۔
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ رشبھ پنت کے کپتانی کے اصرار پر فرنچائز نے مزید 3 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا۔
ادھر رشبھ پنت کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے کپتانی کا عہدہ دیا لیکن انکی ٹیم آئی پی ایل 2025 میں مسلسل ناکامیوں کے بھنور میں پھنس کر رہ گئی ہے۔
رپورٹس پر چنائی سپر کنگز کی انتظامیہ نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔