چودہ سال کی عمر میں ڈیبیو، نوجوان کرکٹر نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی

0 8

14 سالہ بھارتی کرکٹر ویبھوو سوریاونشی نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) میں میچ کھیل کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

19اپریل بروز ہفتہ کو آئی پی ایل 2025 میں راجستھان رائلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

یہ میچ ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ساوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کیھلا گیا۔

اس میچ میں سب کی توجہ کا مرکز 14 سال اور 23 دن کے نوجوان کرکٹر ویبھوو سوریا ونشی کا راجستھان کی فائنل الیون میں شامل ہونا تھا۔

لکھنؤ سپر جائنٹس نے راجستھان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 180 رنز اسکو رکیے۔

پلیئنگ الیون میں شامل ہونے کے ساتھ ہی 14 سالہ ویبھوو سوریاونشی آئی پی ایل میچ کھیلنے والے سب سے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

اس سے قبل آئی پی ایل میں سب سے کم عمر کھلاڑی کا اعزاز اسپنر پریاس رائے برمن کے پاس تھاجنھوں نے 2019 میں رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے 16 سال 154 دن کی عمر میں صرف ایک میچ کھیلا تھا۔

سوریاونشی نے 14 سال اور 23 دن کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.