حسن علی نے ’’کنگ کر لے گا‘‘ کمنٹ پر معذرت کیوں کی؟

0 10

کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ اگر کسی کو’’کنگ کرلے گا‘‘ جیسا کمنٹ کسی کو بہت برا لگا تو اس سے معذرت خواہ ہوں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ اگر میرے کہنے سے ’’کنگ نہیں کرے گا‘‘ کے بعد بابر اعظم اسکور کرنے لگیں گے تو میں کہہ دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بابر کو ہم نے ہی کنگ بنایا اور ان کے پیچھے رہے، میں اب بھی یہ سمجھتا ہوں کہ وہ بہترین کھلاڑی تھے اور ہیں، جلد زیادہ بہتر پرفارم کریں گے۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کا مسئلہ یہ ہے کہ کسی کے بھی پیچھے پڑ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں جس میں ایک میں کامیابی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف 4 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ کراچی کنگز کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں 65 رنز سے شکست ہوئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.