کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی گالف کھیلنے گالف کلب پہنچ گئے
کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑی لاہور قلندرز کے خلاف شکست کو بھلانے کے لیے شدید گرم موسم میں گالف کھیلنے پہنچ گئے۔
کپتان ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں ٹم سیفرٹ، جیمز وینس اور بین میکڈر موٹ نے بدھ کو کراچی گالف کلب کا رخ کیا اور کھیل سے لطف اندوز ہوئے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی بوپارا بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ تھے۔
تاہم، نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن اور افغانستان کے آل راونڈر محمد نبی نے گالف کھیلنے کی بجائے آرام کو ترجیح دی۔