آئی پی ایل؛ بلےبازوں کی دھوکے بازی کے باعث انوکھا قانون متعارف
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں بیٹرز کی دھوکے بازی کے باعث اب امپائرز اب میچ کے دوران بلا وجہ بھی بلے کی پیمائش کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 2025 سیزن کے دوران ایک انوکھا اصول متعارف کروایا ہے، جس کے تحت امپائرز اور میچ آفیشلز کو کسی بھی کھلاڑی کے بلے کی جائزہ لینے کا اختیار ہوگا۔
امپائرز اور میچ آفیشلز یہ کام میچ کے دوران بھی سرانجام دے سکتے ہیں، جس کیلئے انہیں کسی کی اجازت درکار نہیں ہوگی۔
قبل ازیں ممبئی انڈینز کے ہاردک پانڈیا سمیت فل سالٹ اور شمرون ہیٹمائر جیسے جارح مزاج بیٹرز کے بلے پہلے ہی چیک کیے جا چکے ہیں۔
نیا اصول کیوں نافذ کیا گیا؟
کرکٹرز کی جانب سے اضافی موٹائی یا چوڑائی کو روکنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، (آئی سی سی قوانین کے تحت بلے چوڑائی 4.25 انچ، گہرائی 2.64 انچ، کنارے 1.56 انچ سے زیادہ نہیں ہونے چاہئیں)۔
قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ آئی پی ایل میں کچھ پلئیرز غیر معیاری بلے استعمال کر رہے تھے، جس کے باعث سختی کی گئی ہے، پہلے یہ اقدام محض میچ سے پہلے ڈریسنگ روم تک محدود تھا لیکن اب کسی بھی وقت دیکھا جاسکتا ہے۔
کس طرح چیک کیا جاتا ہے؟
بلے کو چیک کرنے کیلئے ہوم شیپڈ بیٹ گیج (پیمائش کا آلہ) استعمال کیا جاتا ہے، ہر بلےباز کو بیٹنگ سے پہلے اس ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا، اگر بلے کی پیمائش زیادہ ہوئی تو جرمانہ یا پابندی ہوسکتی ہے۔