کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ بنادیا

0 7

بھارت کے لیجنڈ بلے باز ویرات کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں کھیلتے ہوئے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرکے نیا ریکارڈ بنادیا۔

آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کرنے والے ویرات کوہلی نے راجستھان رائلز کے خلاف نصف سنچری بنا کر اہم سنگ میل عبور کیا۔ انہوں نے 45 گیندوں پر ناقابل شکست 62 رنز بنائے، جس کی بدولت ان کی ٹیم نے 9 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کی۔

یہ نصف سنچری کوہلی کے ٹی20 کریئر کی 100ویں نصف سنچری تھی، جس کے ساتھ وہ ٹی20 کرکٹ میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ویرات کوہلی ٹی20 کرکٹ میں 100 نصف سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

ان سے قبل آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں اور 108 نصف سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

پاکستان کے بابر اعظم 90 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے اور کرس گیل 88 نصف سنچریوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے جوز بٹلر نے بھی 78 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

بھارتی بیٹرز میں روہت شرما کوہلی کے سب سے قریب ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 78 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

خیال رہے کہ ویرات کوہلی آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی ہیں۔

36 سالہ کوہلی آئی پی ایل میں ایک ہزار باؤنڈریز (چوکے اور چھکے) لگانے والے پہلے بلے باز بھی ہیں۔

کوہلی آئی پی ایل میں سب سے زیادہ چوکے مارنے والے بیٹر ہیں جب کہ چھکے مارنے کی فہرست میں وہ کرس گیل (357) اور روہت شرما (282) کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.