تیسرا ون ڈے: 265 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ

0 5

ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 265 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 59 رنز بنا لیے ہیں۔

نیوزی لینڈ نے بارش کے باعث گیلی آؤٹ فیلڈ سے متاثرہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز اسکور کیے۔

کیوی کپتان مائیکل بریسویل 59 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4 اور نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا لیکن امام الحق اننگز کی ابتدا ہی میں بیٹنگ کے دوران فیلڈر کی تھرو کی ہوئی گیند چہرے پر لگنے کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

پاکستان نے 13 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 59 رنز بنا لیے ہیں، عبداللہ شفیق 26 اور بابر اعظم 25 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.