پہلی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب آج ہوگی
پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد آج ہوگا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پرائیرمارشل کاظم حماد بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔60 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپئن شپ کا آغاز اتوارسے ڈی ایچ اے کریک کلب میں ہوگا جہاں مینز اورویمنز ایونٹس کے مقابلوں میں عالمی رینکنگ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ایونٹ کے فاتحین پی ایس اے ورلڈ چیمپئن شپ میں براہ راست شرکت کے حقدار بن جائیں گے۔
دریں اثنا چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بیشتر کھلاڑی جمعہ کو کراچی پہنچ گئے ۔متعدد کھلاڑیوں نےصبح اور شام میں بھرپور مشقیں کیں۔