ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے صاحبزادہ فرحان پی ایس ایل 10 کیلئے منتخب
ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بیٹر صاحبزادہ فرحان کوپی ایس ایل 10 کیلئے منتخب کرلیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے صاحبزادہ فرحان کوپی ایس ایل 10 کے لیے 20 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
صاحبزادہ فرحان کا پی ایس ایل کا سفر 2018 میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شروع ہوا تھا، وہ بطور ایمرجنگ کھلاڑی ٹیم کا حصہ بنے تھے اور یونائیٹڈ کے دوسرے پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ہیڈ کوچ اسلام آباد یونائیٹڈ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ فرحان جیسے تجربہ کار اور فارم میں موجود کھلاڑی کسی بھی وقت پلیئنگ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ ڈومیسٹک ٹیلنٹ کو مواقع دیتا آیا ہے اور صاحبزادہ فرحان کی شمولیت اسی پالیسی کا تسلسل ہے۔
دوسری جانب صاحبزادہ فرحان نے اسلام آباد یونAdd New Postائیٹڈ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ایک بار پھر اپنی پہلی پی ایس ایل فرنچائز کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے انہیں پی ایس ایل میں متعارف کرایا اور وہ ہمیشہ اس کے شکر گزار رہیں گے۔
یاد رہے کہ صاحبزادہ فرحان نے حال ہی میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں نیا قومی ریکارڈ بنایا تھا۔
انہوں نے قومی ٹی ٹوئنٹی کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا۔ یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔