امام الحق کو پہلے ون ڈے میں کیوں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا؟
قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کو نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پلئینگ الیون کا حصہ نہ بنانے کی وجہ سامنے آگئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوپنر امام الحق کو گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث انہیں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
امام الحق کو ٹریننگ سیشن کے دوران پاؤں پر گیند لگی تھی جس کے باعث انکے ٹشوز پر چوٹ آئی تھی۔
اوپنر کی انجری کا اسکین کروایا گیا ہے تاہم رپورٹس سامنے آنے کے بعد مزید اَپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ امام الحق نے چیمپئینز ٹرافی 2025 فخر زمان کی انجری کے بعد اسکواڈ میں واپسی کی تھی۔