سابق سری لنکن کپتان جے سوریا نے دوستوں کیساتھ افطار کی تصویر جاری کر دی

0 12

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا نے دوستوں کے ساتھ افطار کی تصویر جاری کر دی۔

سنتھ جے سوریا نے سوشل میڈیا پر دوستوں کے ہمراہ تصوری جاری کی جس میں انہیں افطار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سابق سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ وہ اسکول کے زمانے سے دوستوں کے ساتھ افطار کرتے ہیں۔

جے سوریا نے گزشتہ برس بھی دوستوں کے ساتھ افطار کی تصاویر جاری کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ جے سوریا نے 110ٹیسٹ، 445 ون ڈے اور 31 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.