پاک بنگلادیش سیریز سے ون ڈے میچز غائب، مگر کیوں؟
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان وائٹ بال سیریز سے ون ڈے میچز غائب کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈز نے آنے والی باہمی سیریز سے ون ڈے میچز کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی تصدیق بورڈ نے بھی کردی ہے۔
اس کی جگہ دونوں بورڈز نے ٹی 20 میچز کھیلنے پر اتفاق کیا تاکہ آئندہ برس فروری میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ اور اس سے قبل رواں برس ستمبر میں بھارت کی میزبانی میں مختصر فارمیٹ کے ایشیاکپ کی تیاری ہوسکے۔
فیوچر ٹور پروگرام کے تحت بنگلادیش کو مئی میں 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی20 میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا تھا، اب ایک روزہ میچز کے بجائے بنگال ٹائیگرز اس ٹور میں 5 ٹی20 میچز کھیلیں گے۔
جولائی میں بنگلادیش کو 3 ون ڈے میچز کیلئے پاکستان کی مجوزہ طور پر میزبانی کرنا تھی مگر اب گرین شرٹس بھی بنگلادیش میں صرف ٹی20 میچز ہی کھیلیں گے۔
دونوں ملکوں کے درمیان یہ سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ نہیں ہے تاہم دونوں بورڈز نے اس دستیاب ونڈو کو باہمی سیریز سے کارآمد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پا
کستان ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ سے ٹی 20 سیریز کھیلنے میں مصروف ہے، جس کے بعد دونوں ٹیموں میں 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
کیوی دیس سے واپسی کے بعد کھلاڑی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں حصہ لیں گے جو 11 اپریل سے 18 مئی تک شیڈول ہے، پھر گرین شرٹس بنگلادیش ٹیم کی میزبانی کریں گے۔