افغان کرکٹر کی بیٹی انتقال کرگئی

0 4

افغان کرکٹر حضرت اللہ زازئی کی شیر خوار بیٹی انتقال کرگئی۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور آل راؤنڈر حضرت اللہ زازئی کی بیٹی کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر ساتھی کرکٹر نے متوفیہ کی یادگار تصویر شیئر کر کے دی۔

کریم جنت نے اپنی تعزیتی پوسٹ میں حضرت اللہ زازئی اور اہل خانہ سے تعزیت کی اور غم کی اس گھڑی میں اُن کے صبر و استقامت کیلیے دعا بھی کی۔

کرکٹر نے لکھا کہ ’میرے بھائی جیسے حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کر گئی ہے‘۔

حضرت اللہ زازئی کی جانب سے بیٹی کے انتقال پر کوئی پوسٹ یا بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم کریم خان کی پوسٹ کے بعد ساتھی کرکٹرز، مداحوں نے اُن کے ساتھ تعزیت کا اظہار اور صبر کی دعا کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.