جے شاہ نے چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کا نام لیے بغیر شکریہ ادا کیا

0 3

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ نے پاکستان کا نام لیے بغیر چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

جے شاہ نے ٹوئٹ میں لکھاکہ چیمپئنز ٹرافی آئی سی سی کے لیے بڑی کامیاب رہی، تمام ٹیموں اور میزبان ممالک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

جے شاہ نے ٹوئٹ میں میزبان لکھا، پاکستان کا نام نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ فینز نے بھی چیمپئنز ٹرافی کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف آلڈرائس نے بھی چیمپئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی پرشکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ایمریٹس کرکٹ بورڈ کا پانچ میچز کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ 1996 کے بعد یہ پاکستان میں کھیلا جانے والا پہلا ملٹی ٹیم ٹورنامنٹ تھا اور یہ ایونٹ پاکستان کیلئے بڑی اہمیت کا حامل تھا، اسٹیڈیمزکی تزئین وآرائش اور ٹیموں کی شاندار میزبانی پرفخرہے۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دبئی میں ہوا تھا اور بھارت فاتح رہا۔ چیمپئنز ٹرافی کا میزبان پاکستان تھا تاہم بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئی اور اپنے میچ دبئی میں کھیلے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.