محمد یوسف نے دورۂ نیوزی لینڈ کیلیے اپنی دستیابی ظاہر کردی، پہلے انکار کیوں کیا تھا؟

0 4

محمد یوسف نے بیٹی کی صحت بہتر ہونے پر دورۂ نیوزی لینڈ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کے بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ اپنی دستیابی ظاہر کردی۔

رپورٹ کے مطابق اپنی بیٹی کی صحت بہتر ہونے پر کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے دستیابی ظاہر کی اور اب وہ قومی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر جائیں گے۔

محمد یوسف بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ٹیم کے ساتھ جانے پر شش و پنج میں تھے تاہم ڈاکٹرز نے اب طبیعت کو بہتر قرار دے دیا ہے۔

محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے بیٹی کی طبیعت کو بہتر قرار دیا ہے اسی وجہ سے اب دورۂ نیوزی لینڈ پر ساتھ جارہا ہوں، ٹیم کے ساتھ جانا قومی فریضہ ہے جسے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.