بھارت نے تیسری مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی جیت کر کتنی انعامی رقم اپنے نام کی؟
بھارت نے تیسری مرتبہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیت کر 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم بھی اپنے نام کی۔
نیوزی لینڈ دوسری مرتبہ یہ اعزاز نہ جیت سکی لیکن فائنل میں رسائی کے بعد بطور رنر اپ ٹیم نے 11 لاکھ 20ہزار ڈالرز انعام حاصل کیا، سیمی فائنل میں سفر ختم کر دینے والی آسٹریلیا اور جنوبری افریقا کی ٹیمیوں نے 60 ہزار ڈالرز کا انعام ضرور پالیا۔
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے 69 لاکھ ڈالرز کی مجموعی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔