انڈیا کی مسلم جماعت نے محمد شامی کو روزہ چھوڑنے پر مجرم قرار دیدیا

0 8

آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا شہاب الدین نے بھارت کے صفِ اول کے فاسٹ بولر محمد شامی کو رمضان کا روزہ نہ رکھنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ مولانا شہاب الدین نے محمد شامی کو روزہ چھوڑنے پر مجرم قرار دیا تھا۔

آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے دوران شامی کو انرجی ڈرنک پیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس بات نے فاسٹ بولر کو لے کر ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا کہ محمد شامی روزہ کیسے چھوڑ سکتے ہیں۔

تاہم، بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے محمد شامی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب اور کھیل کو مکس نہیں کرنا چاہیئے۔

لیجنڈ اسپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ کہنا چاہتے ہیں کہ یہ ان کا ذاتی خیال ہے، وہ صحیح یا غلط ہوسکتے ہیں۔ کھیل کو مختلف طریقے سے دیکھا جانا چاہیئے۔ لوگوں کا شامی یا روہت شرما کے حوالے سے کسی مخصوص عرصے میں کچھ خاص کرنے کی توقع کرنا مناسب نہیں ہے۔

ہربھجن سنگھ نے محمد شامی کے عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی کے لیے کھیلتے وقت پانی کی کمی سے بچنا ضرورتی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ شاید یہ بات اس لیے کر رہے ہوں کیوں کہ آپ اپنے گھر میں بیٹھے معمول کا کام کر رہے ہوں گے۔ لیکن جب آپ کھلاڑی کی طرح کھیل رہے ہوتے ہیں تو اگر آپ جسم میں پانی کی مقدار کو برقرار نہیں رکھیں گے تو آپ گر سکتے ہیں۔ اور جس قسم کی گرمی میں وہ کھیل رہے ہیں ان کو پانی پینے کی ضرورت ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.