روہت، ویرات اور جڈیجا کے مستقبل کا فیصلہ چیمپئینز ٹرافی کے بعد ہوگا

0 9

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے کھلاڑیوں کیساتھ سالانہ معاہدوں کی فہرست کا اعلان نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما، اسٹار بیٹر ویرات کوہلی اور آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کو گریڈ اے پلس کنٹریکٹ سے محروم کیا جاسکتا ہے تاہم بورڈ تینوں کرکٹرز کی ریٹائرمنٹ سے متعلق غور کررہا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی معاہدوں کا اعلان عام طور پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے پہلے کیا جاتا ہے تاہم چیمپئینز ٹرافی کے اختتام تک انتظار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ تینوں کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس انکی پرفارمنس کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا، اگر کارکردگی برقرار رہی تو انہیں گریڈ اے پلس کیٹیگری میں ہی رکھا جائے گا۔

اس کیٹیگری میں واحد دوسرے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بورڈ چیمپئینز ٹرافی کے بعد روہت شرما کے فیصلے کا انتظار کرے گا، اگر وہ ریٹائر ہونے کا انتخاب کرتے ہیں تو اگلے کپتان کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

بھارتی بورڈ کی جانب سے شریاس ایئر کو سینٹرل کنٹریکٹ سے نوازے جانے کی امید ہے کیونکہ گزشتہ سال انہیں تادیبی مسائل کی وجہ سے نظر انداز کردیا گیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.