چیمپئنز ٹرافی: بھارت آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

0 12

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے ناک آؤٹ مقابلے میں بھارت نے 265 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 84 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شریاس ایر 45، ہاردک پانڈیا 28، کپتان روہت شرما 28، اکشر پٹیل 27 اور شبھمن گل 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کے ایل راہول 42 اور رویندر جڈیجا 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس اور ایڈم زیمپا نے 2، 2 جبکہ کوپر کونولی اور بین ڈوارسہوئس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم 50 ویں اوور میں 264 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

کینگروز کی جانب سے کپتان اسٹیون اسمتھ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایلکس کیرے 61، ٹریوس ہیڈ 39، مارنس لبوشین 29، بین ڈوارسہوئس 19، جوش انگلس 11، نیتھن ایلس 10، گلین میکسویل 7، ایڈم زیمپا 7 اور کوپر کونولی 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3، ورون چکروتی اور رویندر جڈیجا نے 2، 2 جبکہ اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.