دورہ نیوزی لینڈ؛ کپتان کون شاداب یا سلمان؟
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹی20 سیریز کے دوران آل راؤنڈر سلمان علی آغا اور لیگ اسپنر شاداب خان کو کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ مداحوں کو آگاہ کیا کہ ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران ہیڈکوچ عاقب جاوید عہدے پر برقرار رہیں گے، محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ، اظہر محمود کو بالنگ کوچ اور محمد منصور کو فیلڈنگ کوچ تعینات کیا جائے گا۔
ون ڈے میں محمد رضوان کی کپتانی برقرار رہے گی انکے علاوہ سلمان علی آغا، بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد وسیم، نسیم شاہ، عاکف جاوید، محمد علی، ابرار احمد، سفیان مقیم اور فہیم اشرف 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے تاہم شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
سابق کرکٹر نے ٹی20 اسکواڈ کے حوالے سے بتایا کہ شاداب خان اور سلمان آغا کے ناموں کو ٹی20 میں پاکستانی ٹیم کی کپتانی کیلئے زیر غور لایا جارہا ہے۔
تاہم راشد لطیف نے ایک ٹوئٹ میں ٹی20 اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں شاداب خان کپتان، محمد حارث، سفیان مقیم، عرفان خان نیازی، شاہین آفریدی، عباس آفریدی، جہانداد خان، ابرار احمد، عمیر بن یوسف، خوشدل شاہ، حسن نواز، عبدالصمد، حارث رؤف، عثمان خان، حسین طلعت اور محمد علی.
سابق کرکٹر کے ٹی20 اسکواڈ میں محمد رضوان، بابراعظم، نسیم شاہ اور سلمان آغا اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔