چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی

0 5

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ 44 رنز سے شکست دے کر ایک اور فتح اپنے نام کرلی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کیلیے 250 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 45.3 اوورز میں 205 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیْ

اس سے قبل بھارت کی بیٹنگ کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی تین وکٹیں 30 رنز کے مجموعی اسکور پر گرگئیں، شبمن گل 2، روہت شرما 15، ویرات کوہلی 11 بناکر پویلین لوٹ گئے۔

چوتھی وکٹ پر اکشر پٹیل اور شیریاس ائیر کے درمیان 98 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی تام اکشر پٹیل 42 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ شیریاس ائیر 79 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ کے ایل راہول 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ان کے بعد ہاردک پانڈیا 45 ، رویندرا جدیجا 16، محمد شامی 5 اور کلدیپ یادیو ایک رن بنا کر ہوئے، اس طرح بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے اور کیویز کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہنری نے 5 وکٹیں لیں، ان کے علاوہ کائل جیمیسن، راچن رویندرا، ول او رورک، مچل سینٹنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

بھارت کے 250 رنز ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے بیٹنگ شروع کی تو 17 کے مجموعی اسکور پر رویندرا 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، پھر ول یانگ 22 رنز بناکر ورون کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، یوں نیوزی لیںڈ کو 49 کے مجموعی اسکور پر دوسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے بعد مچل 93 کے مجموعی اسکور پر 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور پھر ٹام لاتھم 133 کے مجموعی اسکور پر 14 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی گلین فلپس تھے جو 133 کے مجموعی جبکہ 12 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔ پھر مچل بریس ویل 2 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

کین ولیمسن 81 رنز کی اننگز کھیل کر پٹیل کا شکار بن کر 169 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، پھر 195 پر مچل اسٹرینر بھی آؤٹ ہوگئے۔

پھر ہینری اور ول اوورک بالترتیب 196 اور 205 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ ولیمسن سب سے زیادہ 81 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ 5 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

بھارت کے ورن چکرورتی نے پانچ، کلدیپ یادیو نے دو، پانڈیا، پٹیل اور جدیجا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس کے ساتھ ہی پہلا سیمی فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار مارچ کو کھیلا جائے گا۔

بھارت کا اسکواڈ:

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکسر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکرورتی

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:

کپتان مچل سینٹنر، راچن رویندرا، ول ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، کائل جیمیسن اور ول اوورک

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.