آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ کا آغاز 14 اگست سے ہو گا

راولپنڈی میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں 8 مختلف کیٹگریز کے مقابلے کھیلے جائیں گے

0 100

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ کا آغاز 14 اگست سے ہو گا ،راولپنڈی میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں 8 مختلف کیٹگریز کے مقابلے کھیلے جائیں گے،پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن نے آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 14 اگست سےلیڑر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 8 مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز ، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ایونٹ،انٹر یونیورسٹی اور انٹر سکول کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ایونٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ناموں کی رجسٹریشن 12 اگست تک کروا سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 13 اگست کو کیا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 16 اگست کو جبکہ فائنل مقابلے 17 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.