قومی بلائنڈکرکٹ ٹیم ورلڈ گیم کیلئے 15 اگست کولندن روانہ ہوگی

آئی بی ایس اے بلائنڈورلڈ گیم کیلئے 17 کھلاڑی اور4 آفیشلز ہوں گے

0 191

اسلام آباد (شوریٰ نیوز) قومی بلائنڈکرکٹ ٹیم آئی بی ایس اے بلائنڈورلڈ گیم میں شرکت کےلئے 15 اگست کو علی الصبح لند ن روانہ ہوگی ۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ ایونٹ کےلئے 17 کھلاڑی اور4 آفیشلز ہوں گے۔ کھلاڑیوں میں بی ون کیٹگری میں ظفراقبال، ریاست خان، محمد شاہ زیب ، فخر عباس، محمد سلمان اور محمد آصف ، بی ٹو کیٹگری میں نثار علی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بدر منیر، نائب کپتان،شاہ زیب حیدر، انیس جاوید، معین اسلم اور نعمت اللہ جبکہ بی تھری کیٹگری میں مطیع اللہ ، محسن خان، کامران اختر، اکمل حیات اور اسرار حسن شامل ہیں۔یہ کھلاڑی ایونٹ میں پاکستانی ٹیم میں شامل ہیں۔ ان کے ہمراہ 3 آفیشلز بھی جائیں گے جن میں محمد جمیل( ہیڈ کوچ)،مہر محمد یوسف ہارون(اسسٹنٹ کوچ) اور طاہر محمود بٹ (ٹرینر، ایمپائر) اورپاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ بھی ٹیم کے ہمراہ جائیں گے۔ ورلڈ بلائنڈگیمز17 سے 27 اگست تک برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلے جائیں گے جن میں بلائنڈ کرکٹ ایونٹ کو پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے۔ آئی بی ایس اے نے ورلڈ گیمز2023 میں پہلی مرتبہ بلائنڈمرد اورخواتین کی ٹیموں کو شامل کیا ہے۔ تربیتی کیمپ 12 اگست تک جاری رہے گا جس کے بعد 13 اور14 اگست کو کھلاڑیوں کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پریکٹس سیشن بھی منعقد ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.