آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان میچ بارش کے باعث ختم، کینگروز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

0 6

چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان جاری میچ شدید بارش کے باعث گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ختم کردیا گیا، میچ ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا اور افغانستان کو 1، 1 پوائنٹ مل گیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے نویں میچ میں آسٹریلیا نے 274 رنز کے تعاقب میں 12.5 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 109 رنز اسکور کیے تھے کہ بارش کے باعث کھیل کو روکنا پڑا۔ بارش رکنے بعد گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ کو ختم کرتے ہوئے آسٹریلیا اور افغانستان کو 1، 1 پوائنٹ دے دیا گیا۔

کینگروز کی جانب سے اوپنر ٹریوس ہیڈ برق رفتار 59 اور کپتان اسٹیون اسمتھ 19 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ میتھیو شارٹ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 50 اوورز میں 273 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

آسٹریلیا کیخلاف افغانستان کا آغاز اچھا نہ رہا اوپنر رحمان اللہ گرباز صفر پر یویلین روانہ ہوئے تاہم ابراہیم زادران اور صدیق اللہ اتل نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 67 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

ابراہیم زادران 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے بعد ازاں رحمت شاہ بھی 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

صدیق اللہ اتل 85، حشمت اللہ شاہدی 20، محمد نبی 1, گلبدین نائب 4 اور راشد خان 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

عظمت اللہ عمر زئی 67 اور نور احمد 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈورشوئس نے 3، اسپینسر جانسن اور ایڈم زمپا نے 2، 2، گلین میکسویل اور ناتھن ایلیس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.